اسلام آباد (اے پی پی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ شوکت خانم میموریل ٹرسٹ کیلئے افطار ڈنر پر جو 20 کروڑ روپے کے عطیات دیئے گئے ہیں انہیں کینسر کے مریضوں کے مفت علاج کیلئے استعمال کیا جائے گا۔
ہفتہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ شوکت خانم میموریل ٹرسٹ کیلئے عطیات پر تمام مخیر حضرات کا شکرگزار ہوں، شوکت خانم فنڈ ریزنگ افطار پر عطیات کے سابقہ تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے۔آج فنڈ ریزنگ افطار پر 20 کروڑ روپے کے عطیات دیئے گئے، تمام عطیات کینسر کے مریضوں کے مفت علاج کیلئے استعمال ہوں گے۔