اسلام آباد(آن لائن ) پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ جب تک عدالت سزا نہ دے کسی کو چور ڈاکو نہیں کہا جا سکتا اپوزیشن نے احتجاج کیا تو وزیراعظم نے اسے انا کا مسئلہ بنا لیا وہ کسی سے ہاتھ نہیں ملانا چاہتے کیا پوری اپوزیشن خراب ہے وزیراعظم کو آئین و قانون کے مطابق چلنا ہو گا ۔
ہفتے کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی حکومت کے خلاف نہیں ہیں لوگوں کے تنگ ہونے پر باہر نکل رہے ہیں ملک کی معیشت اور لوگوں کے تنگ آنے پر اپوزیشن کو عوام کا ساتھ دینا ہو گا انہوں نے کہا حکومت اپنی سمت درست کر لے اپوزیشن کی طرف سے ہر وقت حکومت گرانا مناسب نہیں ہوتا حکومت ہماری بات پر توجہ نہیں دے رہی تو دباؤ کے لئے اور بھی راستے ہیں قمر زمان کائرہ نے کہا کہ نواز شریف بے نظیر بھٹو کے خلاف بہت شور شرابا ہو تا رہا تھا اپوزیشن نے احتجاج کیا تو وزیراعظم نے اسے انا کا مسئلہ بنا لیا جبکہ احتجاج پر وزیراعظم کا اسمبلی نہ جانے کا کہنا درست نہیں وزیراعظم کسی سے ہاتھ نہیں ملانا چاہتے پوری اپوزیشن تو خراب نہیں ہے وزیراعظم نے آئین و قانون کے مطابق چلنا ہوتا ہے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ وزیراعظم اور ان کے وزراء کو کس نے سبق دیا کہ ہم چور اور ڈاکو ہیں جب تک عدالت سزا نہ دے تو کسی کو چور ڈاکو نہیں کہا جا سکتا ایسی باتوں کے باوجود پیپلزپارٹی نے وزیراعظم سے کہا کہ قدم بڑھاؤ ہم تمہارے ساتھ ہیں انہوں نے کہا کہ بار بار کہا جاتا ہے کہ این آر او مانگا جا رہا ہے بتائیں کون این آر او مانگ رہا ہے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ نہ کو ئی ان سے این آر او مانگ رہا ہے اور نہ یہ این آر او دے سکتے ہیں۔