حالات

انسان کو ہر حالات میں اپنے مشن کی تکمیل کےلئے پر عزم رہنا چاہیے ‘جاوید شیخ

لاہور (این این آئی) سینئر اداکار جاوید شیخ نے کہا ہے کہ ٹیلنٹ کسی کا محتاج نہیں ہوتا ،حالات ، محنت ،محرومیاں اور تکلیفیں اس میں مزید نکھا ر پیدا کرتی ہیں۔

انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ انسان کو ہر حالات میں اپنے مشن کی تکمیل کےلئے پر عزم رہنا چاہیے اور خوب ڈٹ کر محنت کرنی چاہیے تاکہ عزت اور شہرت آپ کا مقدر بن سکے ۔انہوںنے کہاکہ ہمیشہ کچھ اچھا اور نیا کرنے کی کوشش میں رہتا ہوں جس میں ہمیشہ کامیاب بھی رہا ہوں ۔پاکستانی فلم انڈسٹری کے نئے دور کا آغاز ہوچکا ہے اور نئے لوگ تجرباتی انداز سے اچھی اور معیاری فلمیں بنار ہے ہیں ۔آنے والے دنوں میں مزید بہتری نظرا ٓرہی ہے جیسے دےکھ کر مجھے بہت خوشی ہورہی ہے ۔