خودمختاری

حکومت نے آئی ایم ایف کے پاس ملکی خودمختاری کوگروی رکھ دیا،مریم نواز

لاہور ( آن لائن)مسلم لیگ (ن) کی نائب صدرمریم نواز نے کہا ہے کہ حکومت نے آئی ایم ایف کے پاس ملکی خودمختاری کوگروی رکھ دیا ہے۔

پیر کے روز مسلم لیگ (ن) کی نائب صدرمریم نوازنے آئی ایم ایف کے ساتھ حکومتی معاہدہ مکمل ہونے پرایک بیان میں کہا کہ آئی ایم ایف کے پاس جانا ہے یا نہیں، نا اہل حکمران اسی شش وپنج میں رہے، حکومت نے آئی ایم ایف کے پاس ملکی خود مختاری کو گروی رکھ دیا ہے جب کہ 9 ماہ کی حکومتی نااہلی سے ملک معاشی تباہی دہانے پرپہنچ چکا۔

مریم نوازنے کہا کہ معیشت کے تمام شعبہ جات تباہی کے دہانے پرپہنچ چکے ہیں، عوام حکومتی نااہلی کی وجہ سے بھگت رہے ہیں لیکن حکمران مراعات کے مزے لوٹ رہے ہیں جب کہ اب تک تمام حکومتی تجربات بری طرح ناکام ثابت ہوئے ہیں۔