اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن )کی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان صاحب آئی ایم ایف معاہدے سے بہتر تھا آپ خود کش کرلیتے ، غریبوں کے کئے تمام ریلیف ختم ، گیس ، بجلی اور کھانے کی اشیا مزید مہنگی ،ہزار ارب روپے کے اضافی ٹیکس لگائے جائیں گے۔
آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مریم اور نگزیب نے کہاکہ عمران صاحب اِس معاہدے سے بہتر تھا کہ آپ خود کشی کر لیتے ۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب آپ کی نااہلی اور نالائقی نے ملک کو آئی ایم ایف میں گروی رکھ دیا ۔
انہوںنے کہاکہ نواز شریف ملک میں 60 ارب کے ترقیاتی منصوبے لے کر آئے اور ملک کی معیشت کو مستحکم کیا ۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب آپ نے ملک کو صرف چھ ارب ڈالر میں آئی آیم ایف کے حوالے کردیا۔ انہوںنے کہاکہ آئی ایم ایف کا آئی ایم ایف سے معاہدہ کامیاب ہو گیا اور عوام پہ مہنگائی کا بم گرا دیا گیا ۔
انہوںنے کہاکہ غریبوں کے کئے تمام ریلیف ختم ، گیس ، بجلی اور کھانے کی اشیا مزید مہنگی ،ہزار ارب روپے کے اضافی ٹیکس لگائے جائیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ آئی ایم ایف کی نئی شرائط کے تحت ملک میں مہنگائی، غربت میں اضافہ اوربےروزگاری کا خوفناک طوفان اٹھے گا۔
انہوںنے کہاکہ ایک ہزار ارب روپے کے اضافی ٹیکس لگائے جائیں گے اور روپے کی قدر اور کم ہو گی۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ جو ٹیم آئی ایم یف سے مذاکرات کررہی تھی عمران خان نے اس کو برطرف کیا ۔انہوںنے کہاکہ ٹیم کو برطرف کرکے عمران خان نے اعتراف کیا کہ میری ٹیم نالائق اور نااہل ہے۔
انہوںنے کہاکہ ان چھ ارب روپے کے پیچھے کوئی اکنامک ویژن نہیں ہے عوام کو مزید مہنگائی کی کھائی میں دھکیل دیا گیا ہے۔انہوںنے کہاکہ جب وزیراعظم سلیکٹیڈ ہو پھر عوام کی جو اصل نمائندگی ہے وزیراعظم نہیں کرسکتے۔