اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے و زیر خارجہ کے بیان رد عمل کا اظہا رکرتے ہوئے کہاہے کہ شاہ صاحب لوگوں کو جنوبی پنجاب کے نام پر بےوقوف بنانا بند کریں ، ہمارے بل کی مخالفت پاکستان تحریک انصاف کے وزیر اور پارلیمانی سیکرٹری نے کی،پارلیمنٹ اور عوام سے جو وعدہ کیا، صرف (ن )لیگ کو نبھانا آتا ہے،شاہ صاحب اسمبلی کے ریکارڈ کو جھٹلانے کی کوشش نہ کریں۔
ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ شاہ صاحب لوگوں کو جنوبی پنجاب کے نام پر بےوقوف بنانا بند کریں ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ ن لیگ نے بہاولپور اور جنوبی پنجاب صوبوں کے قیام کا بل قومی اسمبلی میں جمع کراچکی ہے۔انہوںنے کہاکہ اس بل کی مخالفت پاکستان تحریک انصاف کے وزیر اور پارلیمانی سیکرٹری نے کی،مسلم لیگ (ن وعدے نبھانا جانتی ہے ،پارلیمنٹ اور عوام سے جو وعدہ کیا، وہ صرف ن لیگ کو نبھانا آتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ اسمبلی کے ریکارڈ پر موجود ہے کہ کس نے جنوبی پنجاب کے لوگوں کی ترجمانی کی اور کس نے بل جمع کرایا ۔
انہوںنے کہاکہ شاہ صاحب اسمبلی کے ریکارڈ کو جھٹلانے کی کوشش نہ کریں۔ انہوںنے کہاکہ جنوبی پنجاب کے عوام سے آپ نے 100 دنوں میں صوبہ بنانے کا وعدہ کیا تھا۔ انہوںنے کہاکہ جنوبی پنجاب کے مظلوم لوگوں کے حقوق کے پر سیاست کرنا آپ بند کریں۔ انہوںنے کہاکہ شاہ صاحب مسلم لیگ (ن )کا بل پہلے ہی سٹینڈنگ کمیٹی میں موجود ہے، آپ حکومتی نمائندوں سے کہیں کہ اس پر فوری طور پر پیش رفت شروع کریں۔ انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی صرف نقل کی سیاست کر سکتی ہے ، مسلم لیگ (ن )کے منصوبوں کو اپنا بناکر پیش کیا، اب جنوبی پنجاب اور بہاولپور صوبہ پر مسلم لیگ ن کے بل پر بھی شاہ صاحب اپنا نام لکھنے پر تلے ہوئے ہیں