بھارتی شہر ممبئی میں رنگا رنگ فیشن ویک کا انعقاد کیا گیاجس میں مختلف ممالک سے مشہور ڈیزائنرزنے حصہ لیا۔
فیشن ویک کے دوران بالی ووڈ اداکارکنگنا رناوت،اداکار انیل کپور اور رنویر سنگھ سمیت دیگر فلمی ستاروں نے بھی ریمپ پر اینٹری دے کرایونٹ کو چار چاند لگادیئے۔
اس موقع پر رنویر،جھانوی کپور اور انیل کپور نے ریمپ پر ڈانس اسٹیپس دکھا کر مداحوں کی داد سمیٹی۔
5روز تک جاری رہنے والے اس فیشن ویک میں موسم کی مناسبت سے ڈیزائنرز نے دیسی اور ولایتی کلیکشن پیش کیا۔
فیشن ویک کے دوران بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن،کریتی کھربندا سمیت دیگر فلمی ستاروں نے بھی ریمپ پر انٹری دی ۔