لاہور (آ ئی این پی)پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لاہور میں کارروائی کرتے ہوئے معروف برانڈ کی جعلی کاربونیٹڈ ڈرنکس بنانے والی فیکٹری سیل کردی،تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عثمان نے اتوار کو لاہور میں کارروائی کرتے ہوئے جعلی کاربونیٹڈ ڈرنکس بنانے والی فیکٹری کو بند کرتے ہوئے مضر صحت ڈرنکس پکڑلیں،کا رروائی کے دوران 20 ہزار سے زائد لیبلز اور ڈھکن سمیت 50 کلو مصنوعی فلیورز اور کیمیکلز برآمد کیے گئے جو کینسرکی بیماریوں کا سبب بنتے ہیں،ڈی جی فوڈز نے بتا یا کہ شہر کے مضافاتی علاقے میں جعلی یونٹ لگایا گیا تھا جہاں گندے پانی، کیمیکلز، مصنوئی فلیورز اور رنگ سے جعلی مشروب بنایا جا رہا تھا۔
معروف برانڈ کے مشروب کی بڑی کھیپ عید کے لیے بنائی جا رہی تھی، کارروائی کے دوران 5 ہزار سے زائد جعلی کاربونیٹڈ ڈرنکس کی بوتلوں کو تلف کیا گیا جبکہ گیس سلنڈر، فلنگ مشین، کمپریسر اور موٹر بھی ضبط کرلی گئی ہے۔انہوں نے مز ید کہا کہ ایک ماہ میں 3 لاکھ کے قریب جعلی کولڈ ڈرنکس پکڑی گئی ہیں۔