لاہور (این این آئی ) مسلم لیگ (ن)پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ خان نے کہا ہے کہ فردوس باجی آپ کے نئے باس نے واقعی جرت مندانہ فیصلے کئے ہیں ،ملک و قوم پر ظلم کے لئے عمران نیازی جیسا حوصلہ اور ڈھٹائی چاہئے ۔
رانا ثناءاللہ خان نے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے بیان پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ فردوس باجی سب سے پہلے آپ کو ترجمان لگانا ،وزیراعظم ہاﺅس کو یونیورسٹی بنانا ،55 روپے فی کلومیٹر ہیلی کاپٹر چلانا ،انڈے، مرغی اور کٹے پال کر معیشت ٹھیک کرنا ،وزیراعظم ہاﺅس کی بھےنسیں بیچ کر کفایت شعاری کی ڈرامہ مہم کا آغاز کرنا ،ملک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھنا اور عمران نیازی کا گیس اور بجلی کے جعلی اور نقلی بل لوگوں کو بھیجنا عمران خان کے جرتمندانہ فیصلے تھے ۔
انہوںنے کہاکہ عمران خان کے ان جراتمندانہ فیصلوں کی وجہ سے9 ماہ میں مہنگائی کی شرح تین گنا اور ترقی کی شرح آدھی ہوچکی ہے۔عوام کو ملک وقوم کی فکر پڑی ہوئی ہے، نیازی اور اس کے ترجمانوں کو اپنی نوکری بچانے کی فکرپڑی ہے۔