ماہرہ خان

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان رواں سال پیرس فیشن ویک کا حصہ بنیں گی

اسلام آباد( آن لائن )گزشتہ برس ماہرہ خان نے فلمی دنیا کے سب سے بڑے میلے کانزفلم فیسٹیول میں پاکستان کی نمائندگی کرکے یہ پیغام دیا تھا کہ پاکستانی فنکاربھی کسی سے کم نہیں۔

ماہرہ خان کے کانزفیسٹیول میں خوبصورت لباس سمیت اسٹائل کو پاکستان اور بھارت سمیت بین الاقوامی میڈیا کی جانب سے بھی بے حد سراہا گیا تھا۔رواں برس ماہرہ کے کانزفیسٹیول میں شرکت نہ کرنے سے ان کے چاہنے والے مایوس ہوگئے، تاہم ماہرہ کے چاہنے والوں کے لیے خوشخبری ہے کہ ماہرہ کانز میں تو شرکت نہ کرسکیں لیکن رواں سال منعقد ہونے والے پیرس فیشن ویک کا حصہ بنیں گی جو 23 ستمبر سے یکم اکتوبر 2019 تک منعقد کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ رواں برس پاکستان کے با صلاحیت اداکار شمعون عباسی اپنی فلم درج کے ساتھ کانز فلم فیسٹیول کا حصہ بنیں گے، جب کہ مختصردورانیے کی پاکستانی فلم رانی کی بھی کانز فلم فیسٹیول میں اسکریننگ کی جائے گی۔