ڈیل یا این آراو

ڈیل یا این آراو دینا سلیکٹڈ وزیر اعظم کے اختیار میں نہیںہے ‘عظمی بخاری

لاہور(این این آئی) مسلم لیگ (ن)پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ ڈیل یا این آر او دینا سلیکٹڈ وزیر اعظم کے اختیار میں نہیںہے ،نواز شریف اور شہباز شریف آج بھی انتقامی احتساب کا نشانہ بن رہے ہیں،نواز شریف مسلسل عدلیہ کے فیصلوں کا احترام کررہے ہیں۔

عظمی بخاری نے صوبائی وزےر اطلاعات وثقافت سےد صمصام علی بخاری کے بےان پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان بے اختیار اور بزدل وزیر اعظم ثابت ہوئے ہیں۔نیورو کریسی اور ادارے حکومت کے کنٹرول سے باہر ہو چکے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ مختلف اداروں کی جانب سے اپوزیشن کو مسلسل ہراساں کیا جا رہا ہے۔حکومتی اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کےلئے اپوزیشن کو دبانے کی کوشش کررہی ہے۔کرپشن کے خاتمہ کا نعرہ لگانے والی حکومت کے جلد میگا سکینڈلز سامنے آنے والے ہیں۔قوم کے پیسے کی حفاظت کرنے والے ایک ہفتے میں سٹیٹ بینک سے 14کھرب لے کر ہضم کر گئے ہیں۔