معذرت

طلال چوہدری نے فردوس عاشق اعوان سے متعلق بیان پر معذرت کر لی

لاہور (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ میری نیت کسی کی دل آزاری نہیں تھی، میری بات یا مثال اگر مناسب نہیں تھی تو میں معذرت چاہتا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر زیر گردش ایک کلپ میں تحریک انصاف کے حکومت کے بارے میں طلال چودھری نے تبصرہ کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کو تنقید کا نشانہ بنایا اور نامناسب الفاظ استعمال کئے ۔طلال چودھری کو سوشل میڈیا پر خوب تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ جس پر طلال چوہدری نے کہا کہ مری نیت کسی کی دل آزاری نہیں تھی، میری بات یا مثال اگر مناسب نہیں تھی تو میں معذرت چاہتا ہوں۔