لاڑکانہ (این این آئی)وزیر صحت ڈاکٹر ظفرمرزا نے ڈاکٹر عزرا پیچوہو کو ایڈز کے مرض پر قابو پانے اور متاثرہ عوام کی جلد از جلد بحالی کے سلسلے میں وفاقی حکومت کے مکمل تعاون اور مدد کا یقین دلایا ۔
جمعرات کو معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفرمرزا مہلک مرض ایڈز کے پھیلنے سے پیدا شدہ تشویش ناک صورت حال کا جائزہ لینے اور ایڈز سے متاثرہ عوام کی مدد کےلئے لاڑکانہ پہنچے اور ریجنل بلڈ سنٹر سکھر کا دورہ کیا ۔ڈاکٹر ظفرمرزا نے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عزرا پیچوسے میٹنگ میں ایڈز کے باعث پیدا شدہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ،سندھ میں امرض کو مزید پھیلنے سے روکنے اور متاثرہ لوگوں کی بحالی بارے تجاویز اور حکمت عملی بارے فوری اور موثر اقدامات اٹھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔
ڈاکٹر ظفرمرزا نے ڈاکٹر عزرا پیچو ھو کو مرض پو قابو پانے اور متاثرہ عوام کی جلد از جلد بحالی کے سلسلے میں وفاقی حکومت کے مکمل تعاون اور مدد کی یقین دہانی کرائی ۔ انہوںنے کہاکہ جب معاملہ عوام الناس کی صحت کا درپیش ھو تو ایک ٹیم کے طور پر کندھے سے کندھا ملا کام کرنا ہو گا۔انہوںنے کہاکہ وہ تمام اقدامات اٹھانے ہوں گے جن کی بدولت اپنے ہم وطنوں کو صحت کے درپیش خطرات سے نمٹا جا سکے۔ ڈاکٹر ظفرمرزا نے کہاکہ اس ضمن میں قومی سطح پر صحت سے متعلقہ تمام سٹیک ھولڈرز کی میٹنگ بلائی تھی ۔
ڈاکٹر ظفرمرزا نے کہاکہ جس میں ماہرین صحت نے سندھ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کو ٹیکنیکل سپورٹ مہیا کرنے کی غرض سے اپنی بھر پور خدمات پیش کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ ڈاکٹر ظفرمرزا نے کہاکہ وفاقی وزارت صحت نیشنل ایڈز کنٹرول پروگرام کے زریعے سندھ کے ایڈز کی زد میں آنے علاقوں میں تشخیصی کٹ سمیت متاثرہ بچوں اور بڑوں کے علاج کے لیے ادویات کی ترسیل کو یقینی بنائے ۔
انہوںنے کہاکہ وفاقی وزارت صحت صوبائی محکمہ صحت کے تحت تین نیے ایڈز ٹریٹمنٹ سنٹر کے قیام کے لیے اپنا بھر تعاون مہیا کرے گی۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہاکہ یہ سینٹرز نواب شاہ میر پور خاص اور عباسی شہید ھسپتال حیدرآباد میں قائم کیے جائیں گے ۔ڈاکٹر ظفرمرزا نے کہاکہ وفاقی وزارت صحت محکمہ سندھ کے حکام کے ساتھ ملکر ایڈز کی روک تھام اور علاج معالجہ کی سہولیات کے متعلقہ مختصر المدتی میڈیم اور طویل المدتی اقدامات کرےگی تاکہ مستقبل میں ایڈز سے عوام کو بچایا جا سکے۔