احتساب کا

ہمارا احتساب کا بڑ ا وعدہ تھا ،سست روی پر نہ صرف عوام بلکہ پارٹی میں بھی مایوسی ہے ‘ فواد چوہدری

لاہور ( این این آئی)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہمارا احتساب کا بڑا وعدہ تھا جسے ہر صورت پورا کرنا چاہیے ، جس طرح احتساب کا عمل چلا ہے اس سے پارٹی کے اندر بھی مایوسی ہے ۔

پی سی ایس آئی آر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ جس طرح شہباز شریف اور باقی لوگ باہر گئے ہیں ہم لوگوں کو قائل نہیں کر سکے اور وہ کہتے ہیں کہ یہ لوگ آپ کے دور میں باہر گئے ہیں ۔ میں نے تو پہلے ہی کہا تھاکہ شہباز شریف باہر گئے تو واپس نہیں آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح احتساب کا عمل چلا اور باہر پڑے ہوئے پیسے واپس نہیں آسکے اس پر عوام ہم سے گلہ کرتے ہیں اور اس میں وزن ہے ۔انہوں نے چیئرمین نیب کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ اس سے خود چیئرمین نیب اور احتساب کے عمل کو نقصان پہنچا ہے ۔