کشیدگی کا

پاکستان اندرونی طورپر کشیدگی کا متحمل نہیں ہوسکتا،ہر پاکستانی کی جان قیمتی اور اس کا خون مقدس ہے ‘ مریم نواز

لاہور (این این آئی) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستان اندرونی طورپر کشیدگی کا متحمل نہیں ہوسکتا ، ہر پاکستانی کی جان قیمتی اور اس کا خون مقدس ہے،خون بہے تو حقائق قوم کے سامنے آنے چاہیے ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں مریم نواز نے کہاکہ محبت، امن اور مفاہمت ہتھیاروں سے کہیں زیادہ طاقت ور ہیں، کیا ہم احتجاج کچلنے اور آوزیں دبانے کی بہت بھاری قیمت ادا نہیں کر چکے؟اللہ پاکستان پر رحم کرے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اندرونی طور پر کشیدگی کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ دونوں طرف اگر پاکستان کے بیٹے ہیں تو سیاسی ،صحافتی حلقوں سمیت ریاست کے تمام اداروں کو ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا ہوگا ورنہ ایک بار پھر پاکستان کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ اللہ تعالیٰ جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور تمام زخمیوں کو صحت کاملہ سے نوازے۔آمین