لاہور( این این آئی)فیڈرل بورڈ آف ریو نیو نے ایمنسٹی سکیم کی کامیابی کیلئے اس کی تشہیر شروع کر دی ۔اس مہم میں سکیم کے خدو خال اور استفادہ کرنے کے حوالے سے تفصیلی آگاہ کیا گیا ہے ۔
یاد رہے 14مئی کووزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں وفاقی کابینہ نے اثاثے ظاہر کرنے کی اسکیم کی منظوری دی تھی، اسکیم کا اطلاق بے نامی بینک اکاؤنٹس پر بھی ہوگا، اسکیم عدالتوں میں زیر التوا ء کیسز کے لیے نہیں ہوگی۔ 2000 کے بعد سرکاری عہدہ رکھنے والے اسکیم سے فائدہ نہیں اٹھا سکیں گے۔اسکیم کے تحت بیرون ملک اثاثے ظاہر کرنے کے لیے 6 فیصد ٹیکس ادا کرنا ہوگا جبکہ اندرون ملک اثاثوں کی کل مالیت کا 4 فیصد ٹیکس ادا کر کے ظاہر کیا جا سکے گا