صدر مملکت نے

صدر مملکت نے چینی نائب صدر وانگ چی شن کو’’نشان پاکستان ‘‘سے نوازا

اسلام آباد(آن لائن) صدر مملکت عارف علوی نے چینی نائب صدر وانگ چی شن کو’’نشان پاکستان ‘‘سے نوازا ، چینی نائب صدر کو یہ اعزاز پاک چین تعلقات کو فروغ کے لئے اقدامات پر دیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی نائب صدر وانگ چی شن تین روزہ دورے پر اتوار کو پاکستان پہنچ گئے۔

ایوان صدر میں چینی نائب صدر کو نشان پاکستان دینے کی تقریب منعقد ہوئی، صدر مملکت عارف علوی نے معزز مہمان کو نشان پاکستان سے نوازا، چینی نائب صدر کو یہ اعزاز پاک چین تعلقات کے فروغ کے لئے اقدامات کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔