خیرپور(این این آئی)سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہاہے کہ عیدالفطر کے بعد پارٹی قیادت جو بھی فیصلہ کرے گی وہ عوام کو مہنگائی سے چھٹکارہ حاصل کرنے کے لئے ہوگا،
نو ماہ میں عوام تبدیلی سرکار کی حکومت سے بیزار ہوچکے ہیں۔رانی پورمیں درگاہ غوثیہ کے سجادہ نشین پیر سید غلام غوث المعروف بگن سائیں سے بھائی مرحوم سید بھورل شاہ جیلانی کی تعزیت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ درگاہ غوثیہ سندھ کی اہم گدیوں میں سے ایک ہے گدی کے اہم فرد کو بے رحمانہ قتل کیا گیا جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے واقعے کی مذمت چھوٹا کام ہے سید بھورل شاہ جیلانی کے قتل میں ملوث ملزمان کو سزا ملنی چاہیئے ملک میں ایٹمی طاقت شہید ذوالفقار علی بھٹو کی وجہ سے ہے پیپلزپارٹی نے سندھ میں گیارہ بڑی یونیورسٹیز دے کر تعلیم کے میدان میں سب سے آگے ہے وفاقی حکومت کو نو ماہ گذر چکے ہیں نو ماہ میں ہی عوام تبدیلی سرکار کی حکومت سے بیزار ہوچکا ہے ملک میں مہنگائی کا طوفان آ چکا ہے عیدالفطر کے کے بعد پارٹی قیادت جو بھی فیصلہ کرے گی وہ عوام کی مہنگائی سے چھٹکارہ حاصل کرنے کے لئے ہوگا۔
انہوں نے کہاکہ لاکھوں گھر بنانے کے وعدے خاک میں مل گئے ہیں وفاق مالی طور پر غلط پالیسیوں کے باعث کمزور ہو چکا ہے اس موقع پر سندھ اسمبلی کے رکن سید احمد رضا شاہ جیلانی،سید سورج شاہ جیلانی،صوفی یاسین راجپر،عبدالرحیم سولنگی،غلام جعفر راجپر و دیگر بھی موجود تھے