ترقی کیلئے

فلم انڈسٹری کی ترقی کیلئے جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہونا نا گزیر ہے ‘ جاوید شیخ

لاہور( این این آئی)سینئر اداکار جاوید شیخ نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کی ترقی کیلئے جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہونا نا گزیر ہے اور اس سے ہم بین الاقوامی سطح پر بھی اپنا نام پیدا کر سکتے ہیں ۔

ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے دور میں فلم انڈسٹری کا عروج دیکھا جس پر یقینا رشک کیا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آج فلم انڈسٹری ہی نہیں ہر شعبہ زوال کا شکار ہے لیکن ہم میں اپنی ہمت اور صلاحیت سے اس زوال کو عروج میں بدل سکتے ہیں ۔جاوید شیخ نے کہا کہ اپنے ایک پراجیکٹ پر کام کر رہا ہوں جس سے ہماری انڈسٹری کو فائدہ ہوگا۔ ہمیں جدید ٹیکنالوجی کی طرف تیزی سے پیشرفت کرنی چاہیے کیونکہ اس کے بغیر ہم بین ااقوامی سطح پر مقابلے کی دوڑ میں شامل نہیں ہو سکتے ۔حکومت کو چاہیے کہ خود بھی سرمایہ کاری کرے اور فلمسازوں اور ہدایتکارو ں کو ٹاسک دئیے جائیں ۔