اسلام آباد (این این آئی)سابق صدر آصف علی زرداری نے جعلی اکاونٹس کیس منتقلی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔ منگل کو آصف زرداری نے مقدمہ بنکنگ کورٹ سے احتساب عدالت اسلام آباد منتقل کرنے کے خلاف اپیل دائر کردی،آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے اپیل دائر کی۔
درخوراست میں کہاگیاکہ آصف زرداری پیپلز پارٹی کے صدر اور بے نظیر شہید کے خاوند ہے،آصف رداری سابق صدر پاکستان بھی رہے۔ درخواست میں کہاگیاکہ میرے موکل آصف زرداری کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔ درخواست میں کہاگیاکہ سیاسی انتقام کے مقدمات میں جیل بھی رہے۔ درخواست میں کہاگیاکہ آصف زرداری من گھڑت اور جھوٹے مقدمات سے بری ہوئے۔ درخواست میں کہاگیاکہ ایف آئی اے نے جعلی بنک اکاﺅنٹس کیس کہ تحقیقات کا آغاز کیا،آصف زرداری کو عبوری چالان میں ملزم نہیں بنایا گیا۔ درخواست میں کہاگیاکہ سپریم کورٹ نے جعلی اکاﺅنٹس معاملہ کی جے آئی ٹی سے تحقیقات کرائیں۔اپیل میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ جھوٹے اور من گھڑت جعلی اکاو¿نٹس کیس سے آصف زرداری کو الگ کیا جائے ۔