لاہور( این این آئی ) مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناااللہ نے کہا ہے کہ فردوس باجی عمران نیازی کا انقلابی منشور ہے کہاں جو روز صرف آپ کو نظر آتا ہے جبکہ عوام دس ماہ سے اسے ڈھونڈ رہے ہیں،اس انقلابی منشور نے میڈیا کی تنخواہ بند کر کے آزادی چھین لی ہے۔
فردوس عاشق اعوان کے بیان پر اپنے رد عمل میں انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کے انقلابی منشور کا سب سے بڑا ثبوت آپ کی تقرری ہے، اس منشور نے میڈیا کی آزادی تو کیا روٹی بھی بند کروا دی ہے،میڈیا کے لوگوں کی چھ ،چھ ماہ کی تنخواہیں نہیں ملیں۔ انہوںنے کہا کہ فردوس باجی عمران نیازی کے انقلابی منشور نے غریب عوام کی کمر توڑ دی ہے،مہنگائی میں تین گنا زیادہ اور ترقی کی شرح آدھی کر دی ہے