وزیراعظم عمران خان نےوزیراعلیٰ پنجاب کواسلام آبادبلوالیا، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ملاقات کیلئےاسلام آباد چلے گئے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سےوزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو طلب کیا گیاہے، وزیراعظم نے ہنگامی اجلاس بلایا جس میں وزیراعلیٰ کے پی کے کو بھی طلب کیا گیاہے، اہم بیٹھک میں اہم فیصلے متوقع ہونے کا امکان ہے، سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان بھی اسلام آباد چلے گئے، وزیر اعظم عمران خان کو پولیس ریفارمز، گورننس سسٹم سمیت دیگر امور پر بریفنگ دیں گے۔
گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان اپنے ایک روزہ دورہ پر لاہور آئے، انہوں نے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کی اور دیگر اہم امور پر وزیراعظم عمران خان کو بریفنگ بھی دی گئی،سانحہ ساہیوال پر بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے ہدایات جاری کیں کہ لواحقین کو ہر صورت انصاف فراہم کیاجائے۔