بلاول بھٹوایسے ایشوپربات کررہے ہیں جسے لوگ کہنے سے ڈرتے ہیں،وزیربلدیات سندھ

لاہور (آئی این پی )وزیربلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ بلاول بھٹوایسے ایشوپربات کررہے ہیں جسے لوگ کہنے سے ڈرتے ہیں،عدالتی فیصلے پسندہوں یانہ ہوں،عدالتوں کااحترام لازمی ہے،پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عدالتی فیصلوں کااحترام کیا ۔

اتوار کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ سندھ میں اپوزیشن نہیں پیپلزپارٹی مضبوط ہوئی، آئین میں صوبہ بنانے کاطریقہ کاردرج ہے،متحدہ سیاسی دباؤسے نکلنے کے لئے ایسے نعرے لگاتی ہے،ایم کیوایم کاکام عوام میں تقسیم پیداکرناہے،متحدہ کے علاوہ کسی جماعت نے صوبے کی بات نہیں کی، پنجاب اسمبلی میں نئے صوبے کی قراردادمنظورکی گئی، انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو پاکستان کے مسائل پربات کررہے ہیں،بلاول بھٹوایسے ایشوپربات کررہے ہیں جسے لوگ کہنے سے ڈرتے ہیں،عدالتی فیصلے پسندہوں یانہ ہوں،عدالتوں کااحترام لازمی ہے،پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عدالتی فیصلوں کااحترام کیا ۔