زیر تعمیر شیلٹرز ہوم کب مکمل ہونگے؟ ڈیڈ لائن جاری

 مسافروں اور بے گھر افراد کے لیے بنائے جانے والے شیلٹرز ہوم کی تعمیر مکمل کرنے کے لئے ڈیڈ لائن جاری کردی گئی، تعمیر کےبعدشیلٹرزہوم سوشل ویلفیئرکےحوالےکردیئےجائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق مسافروں اور بے گھر افراد کے لئے بنائے جانے والے شیلٹر ہومز  کو 20 فروری تک مکمل کرنے کی  ڈیڈ لائن جاری کردی گئی، شہر کے مختلف علاقوں میں زیر تعمیر مستقل شیلٹر ہومز تکمیل کے آخری مراحل میں پہنچ گئے، ریلوے سٹیشن، بادامی باغ ، لاری اڈا ، ٹھوکر نیاز بیگ اور بھاٹی چوک پر شیلٹر ہومز تیار کیے  گئے ہیں۔

شیلٹر ہومز کو دو ماہ کے قلیل عرصے میں تکمیل کے آخری مراحل تک پہنچا دیا گیا، شیلٹر ہومز میں مسافروں اور بے گھر افراد کی بڑی تعداد قیام و طعام کی سہولیات سے مستفید ہو سکے گی۔