لاہور( این ا ین آئی )نامور گلوکار عارف لوہار نے کہا ہے جب محبت ختم ہو جائے گی تو دنیا کا بھی اختتام ہو جائے گا، جو لوگ اپنے والدین کی عزت اور ان سے عشق کرتے ہیں دنیا ان سے عشق کرتی ہے ۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عارف لوہار نے کہا کہ عزت اور ذلت رب تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے اور وہ بہترین انصاف اور فیصلہ کرنے والا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ میں دعوے سے کہتا ہوں جو اپنے والدین کی دل سے عزت کرتے ہیں دنیا کی کوئی طاقت انہیں نقصان نہیں پہنچا سکتی بلکہ ایسے لوگ دن دوگنی رات چوگنی ترقی کرتے ہیں ۔مجھے آج جو عزت اور مقام ملا ہے یہ میرے رب تعالیٰ کی مہربانی کے بعد میرے والدین کی دعاﺅں کا نتیجہ ہے وگرنہ دنیا میں میری طرح کے کئی لوگ ہیں جن کی کوئی پہچان نہیں ۔ عارف لوہار نے کہا کہ کچھ لوگ رشتوں کو اہمت نہیں دیتے لیکن ایک وقت آتا ہے جب انہیں اس کا احساس ہوتا ہے اور وہ دیواروں سے سر ٹکراتے ہیں ۔رشتوں کی مضبوطی کے لئے ہمیں ایک دوسر ے کی بات کو برداشت کرنا چاہیے اور عزت واحترام دینا چاہیے ۔