سیالکوٹ (این این آئی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ اپوزیشن جو چورن بیچ رہی ہے عوام کی طاقت سے ناکام بنائیں گے،مریم کا بیانیہ مایوسی کا ہے جس کا نہ سر ہے نہ ہی پاﺅں،(ن )لیگ سیاسی تھیٹر میں ہے آکسیجن کی نوزل نہیں ملے گی،نیب کے ساتھ جو لوگ چھپا لکی کا کھیل کھیلتے رہے ہیں وہ اب بلی چوہے کا کھیل بن چکا ہے، ماضی میں اپنے حلقے سے جو کوتاہیاں ہوئیں اسے آئندہ نہیں دہرائی جائیں گی، ساڑھے پانچ کروڑ افراد اکاو¿نٹ ہوولڈرہیں،تین لاکھ افراد ٹیکس فائلر ہیں،ٹیکس ادا کرنے والے آٹے میں نمک کے مترادف ہیں،ہمیں ٹیکس کے نظام کی توسیع کرنا ہوگا،آئی ایم ایف کے پاس جاکر وقتی طور پر روپے کی قیمت گری،پاکستان کی تاریخ میں روپیہ پہلی بار واپس اپنی جگہ پر آیا۔گزشتہ روز وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے عید ملن پارٹی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہیں آئندہ اپنی غلطیوں سے سبق سیکھنا ہے اور عمران خان کا مقدمہ لڑناہے۔انہوںنے کہاکہ ماضی میں اپنے حلقے سے جو کوتاہیاں ہوئیں اسے آئندہ نہیں دہرائی جائیں گی۔انہوںنے کہاکہ عمران خان کا جو اعتماد ہے اسے ہم پوری کرنے کی کوشش کریں گے۔
انہوںنے کہاکہ جس کو آئندہ سیٹ ملے گی میں اس کا بھرپور ساتھ دوں گی۔انہوںنے کہاکہ جو نشستیں ہم ہارگئے تھے آئندہ وہ ہماری ہوں گی۔انہوںنے کہاکہ ٹیکس سسٹم اور ٹیکس سٹرکچر کے حوالے سے کراچی اور فیصل آباد کے لحاظ سے سیالکوٹ ٹیکس دینے والا تیسرا بڑا شہر ہے۔ معاون خصوصی نے کہاکہ پاکستان چیریٹی کے لحاظ سے پانچواں بڑا ملک ہے۔انہوںنے کہاکہ ساڑھے پانچ کروڑ افراد اکاو¿نٹ ہوولڈرہیں۔انہوںنے کہاکہ تین لاکھ افراد ٹیکس فائلر ہیں،ٹیکس ادا کرنے والے آٹے میں نمک کے مترادف ہیں۔انہوںنے کہاکہ اکتیس لاکھ چالیس ہزار انڈسٹریل کنکشن ہیں۔انہوںنے کہاکہ ہمیں ٹیکس کے نظام کی توسیع کرنا ہوگا۔انہوںنے کہاکہ صنعتکار،مینوفیکچر ر حضرات انڈر ٹیبل اپنے ٹیکسز بچانے کے لئے حربے استعمال کرتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ وزیراعظم نے ریکوری یونٹس بنائے ہیں تاکہ ٹیکس سسٹم سے نہ بچ پائے۔انہوںنے کہاکہ جو لوگ ٹیکس ادا نہیں کرتے تھے انہیں تیس جون تک موقع دیا جاتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ بیرون ملک جائیدادیں بنانے والے ھنڈی اور ناجائز طریقے سے سرمایہ منگواتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ منی لانڈرنگ کے ذریعے پیسے باھر جانے پر گرے اکانومی ثابت کرنے میں ھمارا دشمن کوشاں ہے۔انہوںنے کہاکہ وہ افراد جو بے نامی جائیدادیں اور پیسے لاکرز میں رکھ کر رجسٹریشن نہیں کروارہے انہیں موقع دیا جارہا ہے۔
انہوںنے کہاکہ ایسے افراد کو جو اثاثے بنا رکھے ھیں انہیں موقع دیا جاتا ہے۔انہوںنے کہاکہ کوئی شخص بھی قانون سے بالا تر نہیں انہوںنے کہاکہ افواج پاکستان میں احتساب ہوا، فوج نے نائب قاصد سے لیکر لیفٹیننٹ جنرل تک احتساب کیا۔ انہوںنے کہاکہ آئی ایم ایف کے پاس جاکر وقتی طور پر روپے کی قیمت گری،پاکستان کی تاریخ میں روپیہ پہلی بار واپس اپنی جگہ پر آیا۔انہوںنے کہاکہ محنت کش جو فیکٹریوں میں کام کرتے ہیں انکو سہولتیں دینے جارہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ ہمیں ایکسپورٹرز کو بھی عزت دینی ہے۔انہوںنے کہاکہ ریفنڈ کے حوالے سے حکومت اور صنعتکاروں کے درمیان بات چیت جاری ہے، صنعتکار حکومت کو ٹیکس دیں افراد کو ٹیکس نہ دیں۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان کو صادق و امین کا سرٹیفکیٹ سپریم کورٹ نے دیا ہے۔انہوںنے کہاکہ تمام ٹیکسز قوم کی امانت ہیں جسکی حفاظت کرنا عمران خان خوب جانتے ہیں۔انہوںنے کہاک ہکفالت پروگرام ،احساس پروگرام اور نوجوانوں کے لئے اچھے پروگرام لا رہے ہیں۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اپوزیشن جو چورن بیچ رہی ہے عوام کی طاقت سے ناکام بنائیں گے۔انہوںنے کہاکہ ہم عوام کو جواب دہ ہیں کہ انہوں نے عمران ان پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
انہوںنے کہاکہ مشکلات سے ہم معاشی صورتحال سے نکل کر روشن پاکستان بنائیں گے۔انہوںنے کہاکہ نیب کے ساتھ جو لوگ چھپا لکی کا کھیل کھیلتے رھے ھیں وہ اب بلی چوھے کا کھیل بن چکا ھے۔انہوںنے کہاکہ ن لیگ جس سیاسی تھیٹر میں پڑی ہے وہاں انہیں آکسیجن نہیں ملے گی۔انہوںنے کہاکہ مایوس کارکنان کو 1999 میں چھوڑ کر جدہ چلے گئے تھے۔انہوںنے کہ اکہ ایک بھائی اپنے بیانیے کی بات کرتے ھوئے جیل اور دوسرا لندن چلا گیا۔انہوںنٰے کہاکہ مریم اپنے بھائیوں اور چچا کو لندن پہنچا چکی ھے۔انہوںنے کہا کہ مریم کا بیانیہ مایوسی کا ہے جس کا نہ سر ہے نہ ہی پاﺅں،مریم کا بیانیہ حسد اور بغض پر مبنی ہے۔انہوںنے کہاکہ (ن )لیگ سیاسی تھیٹر میں ہے آکسیجن کی نوزل انہیں نہیں ملے گی۔انہوںنے کہاکہ (ن )لیگ مصنوعی سانس سے زندہ ہی ہے۔انہوںنے کہاکہ رانا ثناءاللہ کو علم ہے کہ اب آکسیجن کا سلنڈر انہیں نہیں ملے گا۔انہوڈنے کہاکہ مایوس کارکنان کے حوصلے بڑھانے کےلئے من گھڑت خبریں پھیلارہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ عوام ن لیگ کے فریب میں نہیں آئے گی۔