لندن ( آن لائن ) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی پرپینے کے پانی سے گاڑی دھونے پر 500 روپے کا جرمانہ عائد کردیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ویرات کوہلی کی گروگرام میں واقع رہائش گاہ پر تقریباً ادھی درجن گاڑیاں ہیں، کوہلی کے پڑوسی نے گروگرام میونسپل کارپوریشن (GMC) میں ان کے خلاف شکایت درج کرائی جس میں کہا گیا کہ ہزاروں لیٹر پینے کے پانی کو گاڑیاں دھو کر ضائع کیا جارہا ہے۔
شہری کی شکایت پر میونسپل کارپوریشن نے بھارتی کپتان پر 500 روپے جرمانہ عائد کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق رواں ماہ اتر بھارت شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے جس کی وجہ سے پانی کی قلت کا سامنا ہے، اس علاقے کے دیگر گھروں کو بھی اسی وجہ سے گروگرام میونسپل کارپوریشن نے کئی بار جرمانے کئے