پنجاب فوڈ اتھارٹی نے پانچ ہزار آٹھ سو بیاسی فوڈ ورکرز کے طبی معائنے کی رپورٹ جاری کردی

لاہور: پنجاب فوڈ اتھارٹی نے پانچ ہزار آٹھ سو بیاسی فوڈ ورکرز کے طبی معائنے کی رپورٹ جاری کردی ۔ چار سو اکہتر افراد مختلف امراض میں مبتلا نکلے ۔ صحت بخش خوارک کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کوششیں۔ جنوری 2019 میں صوبہ بھر کے فوڈ ورکرز کا طبی معائنہ مکمل ۔پنجاب فوڈ اتھارٹی نے 5 ہزار 882 فوڈ ورکرز کے ٹیسٹ کی رپورٹ جاری کردی ۔471 فوڈ بزنس آپریٹرز مختلف امراض میں مبتلا نکلے ۔ ماہانہ سکریننگ رپورٹ کے مطابق، 154 ٹائیفائیڈ ،26 ٹی بی، 130 ہیپاٹائٹس بی جبکہ 161افراد ہیپاٹائٹس سی کا شکار ہیں ۔ طبی معائنے میں 5 ہزار 411 افراد صحت مند قرار پائے ۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کیپٹن ریٹائرڈ محمدعثمان نے بتایا کہ لاہور میں 2 ہزار 829 جبکہ دیگر شہروں میں 2700 افراد کی میڈیکل سکریننگ کی گئی۔

کیٹاگری میں : صحت