سماعت سے محروم افراد کے لیے گوگل نے ایسا کام کر دیا سن کر آپ بھی حیران ہو جا ئیں گے

واشنگٹن: 

گوگل نے اینڈروئڈ فون کا ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے جس کی بدولت سماعت سے محروم افراد یا سننے میں مشکل محسوس کرنے والے افراد فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔

ان ٹولز کا نام لائیو ٹرانسکرائب اور ساؤنڈ ایمپلی فائر ہے جن کی بدولت ثقلِ سماعت یا سماعت سے مکمل محروم افراد مدد لے سکتے ہیں۔ ٹرانسکرائپ کوئی لمحہ ضائع کئے بغیر تمام گفتگو کو سن کر اس کا ٹیکسٹ اسکرین پر دکھاتی رہتی ہے جسے پڑھ کر سمجھا جاسکتا ہے کہ آخر کیا بات ہورہی ہے۔

ساؤنڈ ایمپلی فائر کا کام تھوڑا مختلف ہے جو ایسے لوگوں کے لیے بنائی گئی ہے جو کم سنتے ہیں۔ اس ایپ کے ذریعے ہیڈ فون میں آواز کو بڑھا کر سنا جاسکتا ہے ۔ دوسرے لفظوں میں یہ آواز بڑھانے والے آلے کی طرح کام کرتی ہے یعنی ایک ’ہیئرنگ ایڈ‘ کا کام کرتی ہے۔

اگرچہ ان دونوں ایپس کو اس سال مئی میں لانچ کیا جانا تھا مگر اب یہ پلے اسٹور پر دستیاب ہے اوراس سال پکسل تھری فون میں انہیں انسٹال کیا جائے گا تاکہ لوگ انہیں استعمال کرسکیں۔ دوسری جانب لائیو ٹرانسکرائب کا بی ٹا ورژن لانچ کیا جارہا ہے۔ ٹرانسکرائبک ذریعے آپ دنیا کی 70 زبانوں کی گفتگو کا متن پڑھ سکتے ہیں۔

لائیو ٹرانسکرائپ ایپ کو استعمال میں بہت آسان بنایا گیا ہے۔ جیسے ہی آپ اسے لانچ کرتے ہیں یہ گفتگو سن کر بڑے الفاظ میں ظاہر کرتی ہے اور فل اسٹاپ تک کا اچھا خیال رکھتی ہے۔ تاہم اسے استعمال کرنے کے انٹرنیٹ، ڈیٹا یا وائی فائی درکار ہوگا۔ فون آن رکھنے کی صورت میں جب بھی اس تک آواز آتی ہے یہ وائبریٹ کرکے صارف کو خبردار کرتی ہے کہ کوئی بات کررہا ہے اور اسے سنا جائے۔