آم کا استعمال

آم کا استعمال بریسٹ اور کولون کے سرطان سے محفوظ رکھنے کیلئے انتہائی مفید ہے،ماہرین

اسلام آباد (اے پی پی) حال ہی میں کی گئی طبی تحقیق کے مطابق آم کا استعمال بریسٹ اور کولون کے سرطان سے محفوظ رکھنے کیلئے انتہائی مفید ہے۔ برلن کی معروف محقق ڈاکٹر سواسانی ٹیل کوٹ اور ان کے شوہر ڈاکٹر سیٹوٹیل نے آم کے گودے ، جوس ، چھلکے اور گٹھلی کو کینسر کے خلاف بھرپور قوت مدافعت کا حامل قرار دیا ہے۔ تحقیق کے نتائج کے مطابق آم کھانے والے افراد کے خون میں زہریلے مادوں کی شرح10 فیصد پائی گئی جبکہ آم نہ کھانے والے لوگوں کے خون میں یہ شرح 35 تا 40 فیصد تھی ۔ انہوں نے کہا کہ آم انسانی جسم سے زہریلے مادے اور کینسر کے سیل ختم کرنے کے حوالے سے بلیو بیری، پائن ایپل سمیت دیگر پھلوں پر تجربات کئے گئے تو نتائج سے معلوم ہوا کہ دیگر پھلوں کے مقابلے میں آم بریسٹ اور کولون کے کینسر سے تحفظ فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔