پاکستانی ماڈل و اداکارہ ثناء سرفراز

پاکستانی ماڈل واداکارہ ثناء سرفرازنے نکاح کر لیا

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستانی ماڈل و اداکارہ ثناء سرفراز اور دبئی نژاد پاکستانی فضائی پروفیشنل امین قریشی سے نکاح کر لیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ثناءسرفراز نے انسٹاگرام پر اپنے نکاح کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ وہ انسان جس نے مشکل اور اچھے وقت میں ساتھ دینے کا وعدہ کیا اور اب ہم باضابطہ طور پر نکاح کے بندھ میں بندھ گئے ہیں، امین نے اپنی کہی گئی بات پوری کر دی ہے۔ واضح رہے کہ ثناءسرفراز نے دبئی نژاد پاکستانی فضائی پروفیشنل امین قریشی سے رواں سال اپریل میں منگنی کی۔