چھلاوا

چھلاوا کی کمائی 10کروڑ سے زائد ہوگئی

اسلام آباد (آئی این پی) عید الفطر پر ریلیز ہونے والی فلم چھلاوا نے اب تک 10 کروڑ سے زائد کی کمائی کرلی ہے۔ وجاہت رف کی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم میں اداکارہ مہوش حیات اور اظفر رحمان کے علاوہ اداکارہ زارا نور عباس، اسد صدیقی، عاشر وجاہت، محمود اسلم اورعدنان شاہ بھی شامل ہیں۔ فلم میں مہوش حیات زویا رفاقت چوہدری کا کردار ادا کر رہی ہیں اور ان کے مد مقابل اظفر رحمان سمیر کا کردار ادا کیا ہے۔چھلاوا میں خوبرو اداکارہ زارہ نور بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔ چھلاوا کی کہانی ایک ایسی لڑکی کے گرد گھوم رہی ہے جسے سچے پیار کی تلاش ہے۔مہوش حیات اور اظفر رحمان کی خوبصورت کیمسٹری کو شائقین کی طرف سے بے حد پذیرائی مل رہی ہے۔