دور اقتدار

حزب اختلاف کوکرپشن سے بنائے گئے اثاثوں کے تحفظ کےلئے جمہوریت کو ڈھال کے طور پر استعمال نہیں کرنا چاہیے

لاہور( این این آئی )وزیر عظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے کہا ہے کہ حزب اختلاف کی قیادت کو اپنے دور اقتدار میں بدعنوانی کے ذریعے بنائے گئے اثاثوں کے تحفظ کےلئے جمہوریت کو ڈھال کے طور پر استعمال نہیں کرنا چاہیے ،آصف زرداری کی گرفتاری کے بعد مسلم لیگ (ن) والوں کو شہباز شریف کی ماضی میں کی گئی تقاریر تو یاد آ رہی ہوں گی۔

ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف کے رہنماﺅں کو احتجاج کی بجائے قومی احتساب بیورو کی تحقیقات کا سامنا کرنا چاہیے ۔پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن)دونوں نے کئی عشروں تک ملک پر حکومت کی لیکن انہوں نے لوگوں کی فلاح و بہبود اور ملک کی ترقی کے لئے کچھ نہیں کیا اور قرضوں کا بھاری بوجھ ورثے میں چھوڑا۔انہوں نے کہا کہ حکومت ملک کے بہترین مفاد میں حزب اختلاف کے ساتھ میثاق معیشت پر دستخطوں کے لئے تیار ہے۔