لاہور (لاہور نامہ) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل محمد عثمان معظم نے ہدایت کی ہے کہ تعمیراتی قواعد کی بار بار خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف متعلقہ تھانوں میں ایف آئی آر درج کروا کر ان کی گرفتاری یقینی بنائی جائے ۔
غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن تیز کیا جائے اور اسے مسلسل عمل کے طور پر جاری رکھا جائے ۔ کسی کو تعمیراتی قواعد کی خلاف ورزی کا موقع نہ دیا جائے ۔ غیر قانونی عمارتوں کے خلاف کارروائی کا جائزہ لینے کے لئے ذاتی طور پر ان مقامات کا معائنہ کروں گا۔ دریں اثناءڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے محمد عثمان معظم کی ہدایت پرچیف ٹاﺅن پلانرسید ندیم اختر زیدی کی زیر نگرانی ٹاو¿ن پلاننگ کے عملے نے کنٹرولڈ ایریا میں تعمیراتی قواعد سے انحراف کر کے بنائی جانے والی والی عمارتوں کے خلاف کا روائی کر کے کے پانچ عمارتیں مسمار کر دیں ۔پنجاب یونیورسٹی ایمپلائز ہاو¿سنگ سکیم فیز ٹو میں پلاٹ نمبر 244 پر تعمیر کی جانے والی غیر قانونی چاردیواری مسمارکردی۔پلاٹ نمبر 14 لاہور ایونیو متبادل رائے ونڈ روڈ پر سپر مارکیٹ کھولنے کے لیے غیر قانونی طور پرزیر تعمیر کمرشل ہال مسمار کردئیے۔ پلاٹ نمبر 22 اے ناز ٹاو¿ن پرغیر قانونی زیر تعمیر کمرشل ہال مسمار کر دیا۔ آڈٹ اینڈ اکاونٹس سوسائٹی فیز ون کے پلاٹ نمبر 46 پر غیر قانونی تعمیر کردہ دکانیں مسمار کر دیں۔ رنگ روڈ کے قریب مین رائے ونڈ روڈ پر غیر قانونی تعمیر شدہ ورکشاپ مسمار کر دی ۔