لندن: شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے مظلوموں کی آہ و بکا برطانوی پارلیمنٹ تک پہنچ گئی، مودی سرکار اجلاس رکوانے میں ناکام رہی، جذبہ حریت کو دہشت گردی کا نام دینے کا بھارتی ڈرامہ ناکام ہوگیا۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کشمیر کانفرنس کے بعد لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کے کشمیری جذبہ حریت کودہشت گردی کا نام دینے کا ڈرامہ بے نقاب ہوگیا ہے، ،بھارت کے کشمیریوں پر ظلم و بربریت کو دنیا جان چکی ہے، کشمیریوں کی آواز پوری دنیا تک پہنچ چکی ہے۔ انہوں نے کہا اجلاس سے دنیا کو بڑا میسج چلا گیا، پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں اس مسئلے پر ایک ہیں، اجلاس میں مسئلہ کشمیر پر متفقہ قرارداد منظور کی گئی۔