سیا سی مستقبل

مریم نواز کا پاکستان میں کو ئی سیا سی مستقبل نہیں‘ڈاکٹر شاہد صد یق

لاہور (لاہور نامہ ) وزیراعلی پنجاب کی میڈیا ٹیم کے ممبر‘پی ٹی آ ئی کے بانی رکن ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ مریم نواز کا پاکستان میں کو ئی سیا سی مستقبل نہیں شریف فیملی کا شیرازہ بکھر چکا ہے عد التو ں کے سوالوں کا جواب دینے کی بجائے اپوز یشن رہنما دھمکیاں دے رہے ہیں عمران خان پر تنقید کر نے سے مریم نواز کا قد کا ٹھ بڑا نہیں ہو گا۔ان خیا لا ت کااظہار انہو ں نے پار ٹی کارکنو ںسے گفتگو کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مریم نواز بھی اپنے والد کی طرح گلی گلی کو چے کو چے اپنی مظلو میت کارو نا رو رہی ہیں عوام کو بے و قو ف بنانے کی بجائے شریف فیملی عدالتو ں میں اپنی صفا ئی پیش کر ے اور سوالو ں کا جوا ب دے انہوں نے کہاکہ عوام اب با شعور ہو چکے ہیں قوم کے بچے بچے کو آ ئی ایم ایف کا غلا م بنانے والے آ ج مگر مچھ کے آ نسو بہا کہ خو د کو بے قصور ثا بت کر نے کی کو شش کررہے ہیں ۔ قوم کو بتا یا جائے قو می خزانہ سے 24ہزارار ب کہاں خر چ ہو ئے؟ قوم کو بتا یا جائے کہ سارے منصو بو ں میں اربو ں روپے کر پشن کس نہیں کی؟ انہوں نے کہاکہ مریم نواز کچھ بھی کر لے شریف فیملی احتسا ب سے نہیں بچ سکتی قوم کی لو ٹی گئی دو لت ہر صور ت و ا پس لیں گے ۔