آئینی مسئلہ

جج صاحبان سے متعلق ریفرنس آئینی مسئلہ ہے،مریم صفدر آئینی مسئلے کو سیاسی اکھاڑے میں نہ لائیں، فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ جج صاحبان سے متعلق ریفرنس ایک آئینی مسئلہ ہے،مریم صفدر آئینی مسئلے کو سیاسی اکھاڑے میں نہ لائیں۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ مریم صفدر مفرور اشتہاری بھائیوں اور ملکی معیشت کو چونا لگانے والے ڈار انکل کو عدالتوں میں پیش کر کے عدلیہ کی تعظیم اور آئین و قانون کی بالادستی پریقین رکھنے کا ثبوت دیں۔

انہوںنے کہاکہ جج صاحبان سے متعلق ریفرنس ایک آئینی مسئلہ ہے۔مریم صفدر آئینی مسئلے کو سیاسی اکھاڑے میں نہ لائیں۔معاون خصوصی نے کہاکہ عدلیہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کا بہترین طریقہ عدلیہ کے فیصلوں کا احترام ہے۔