لاہور( این این آئی) اداکار احسن خان اور جاوید شیخ کی مزاحیہ ڈرامہ ” شاہ رخ کی سالیاں “ نے مقبولیت کے ریکارڈ قائم کردئیے ۔ ڈرامے کی تحریر ڈاکٹر یونس بٹ کی ہے جبکہ ڈرامے کا تھیم سانگ پاکستانی نژاد برطانوی گلوکار بلال سعید نے گایا ہے۔
ڈرامے کی کاسٹ میں رمشا خان ، جاوید شیخ، قوی خان ،صباءفیصل ، ریحان شیخ،حنابیاد اور دیگر اداکار شامل ہیں ۔ ڈاکٹر یونس بٹ کا مزاح سے لکھا ہوا ڈرامہ ہے ۔ ڈرامہ ہر ہفتے اور اتوار کو نجی ٹی وی سے پیش کیا جاتا ہے ۔