کارکردگی

بھارت کیخلاف سو فیصد کارکردگی دکھائیں گے، محمد عامر

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان ٹیم کے فاسٹ بالر محمد عامرنے سپورٹ کرنے پر پوری دنیا میں موجود شائقین سے اظہارتشکر کیا۔سوشل میڈیا پر محمد عامرنے لکھا کہ شائقین کی دعائیں اور ان کا سپورٹ کرنا ہمارے جذبے کے لئے ایندھن کی طرح ہے جو اس کو مزید بڑھا دیتا ہے۔پاک بھارت میچ سے متعلق محمد عامر نے لکھا کہ ہم گراﺅنڈ میں اپنی 100 فیصد کارکردگی دکھائیں گے۔میچ سے متعلق انہوں نے لکھا کہ نتیجہ جو بھی ہو شائقین پاکستان ٹیم کو سپورٹ کرنا نہ چھوڑیں۔یاد رہے کہ محمد عامر نے گزشتہ میچ میں آسٹریلیا کے خلاف صرف 30 رنز کے عیوض 5 وکٹیں حاصل کی تھیں۔واضح رہے کرکٹ ورلڈکپ 2019 میں روایتی حریف پاک بھارت ٹاکرا اتوار کو ہوگا۔جس کے لئے انگلینڈ میں موجود دونوں ٹیموں کی زبردست تیاریاں جاری ہیں۔