لاہور( لاہور نامہ)مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے میٹرو بسوں کے کرایوں میں اضافے کے خلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی،تبدیلی سرکار کی جانب سے میٹرو بس کے کرایوں میں اضافہ انتہائی قابل مذمت ہے،مسلم لیگ ن کی حکومت نے میٹرو بسوں کو سالانہ اربوں روپے کی سبسڈی دی۔
شہباز شریف حکومت نے عوام کے ٹیکسوں کے متبادل عوام کوسستی سفری سہولت مہیا کی۔موجودہ حکومت نے عوام سے روٹی ،چھت ،صاف پانی کے بعد سستی سفری سہولت بھی چھین لی ہے۔لہذا یہ ایوان ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافہ فی الفور واپس لیا جائے ۔