لاہور(زریاب شیخ سے) اس وقت دنیا میں گوگل اور اس کا اینڈرائڈ چھایا ہوا ہے سمجھ لیں کہ سب کچھ اس کے کنٹرول میں ہےجب امریکہ نے ہواوے موبائل پر پابندی لگائی تو گوگل کو بھی مجوبری میں اپنی سروس ہواوے کیلئے بند کرنا پڑی لیکن بعد میں اس نے 3 ماہ کا عرصہ دیدیا لیکن اب ہواوے نے اپنا Hongmen OS نکال دیا ہے اور اس کا دعوی ہے کہ یہ اینڈرائڈ سے 60 فیصد زیادہ طاقتور ہے.
حال ہی میں ہوواوے نے اپنے P30 سیریز میں یہ نیا او ایس متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے اور اس نے اس کے کیمرے کا مقابلہ آئی فون سے کیا اور ظاہر ہے P30 کے لینز کی طاقت کئی گنا زیادہ ہے ہوواے نے گوگل پلیئر کی بجائے ایک کمپنی Aptoid کے ساتھ معائدہ کیا ہے اور وہاں سے آپ تمام سافٹ ویئر اٹھا سکتے ہیں اس کے ساتھ ہواوے کا اپنا ایپ سٹور بھی موجود ہے ہوواے نے دوسرے موبائل یعنی Xiaomi , oppo vivo کے ساتھ معائدہ کرلیا ہے اور وہ بھی Hongmen os استعمال کریں گے.
دوسری جانب گوگل کو شیدید پریشانی لاحق ہوگئی ہے کیونکہ اگر دنیا تیزی سے اینڈرائڈ کی بجائے Hongmen os کی طرف جائے گی تو اس کی مارکیٹ ڈاؤن ہوتی چلی جائے گی اس نے امریکی صدر سے اپیل کی ہے کہ ہوواے پر سے پابندی ہٹائی جائے یا پھر اتنی کم کی جائے کہ وہ اینڈرائڈ استعمال کرسکیں اب ہم نے دیکھنا یہ ہے کہ مستقبل میں گوگل کیا ہوواے کا مقابلہ کر پائے گا، آپ کو سب سے مزے کی بات بتاتا ہوں کہ امریکی صدر کہتے ہیں چینی موبائل ٹیکنالوجی سے امریکی سلامتی کو خطرہ ہے اور خود امریکی طیاروں کے آدھے سپیئر پارٹس چین میں بنتے ہیں.