حوالے کر دیا

اسحاق ڈار کو جلد پاکستان کے حوالے کر دیا جائے گا،شہزاداکبر

اسلام آباد(آن لائن) وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ برطانیہ اسحاق ڈار کو پاکستان کے حوالے کرنے پر آمادہ ہو گیا معائدے پر دستخط ہوتے ہی اسحاق ڈار کو پاکستان کے حوالے کر دیا جائے گا۔ منگل کے روز اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ برطانیہ اسحاق ڈار کو پاکستان کے حوالے کرنے پر آمادہ ہو گیا ہے اور بہت جلد اس حوالے سے پاک برطانیہ معاہدہ ہو جائے گا معاہدہ ہوتے ہی اسحاق ڈار کو پاکستان کے حوالے کر دیا جائے گا سابق وزیر خزانہ جلد پاکستان میں ہوں گے۔