کراچی(آن لائن)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان دوسرے روز کے اختتام تک جاری رہا۔ 100 انڈیکس 487 پوائنٹس کمی سے 34681 کی سطح پر بند ہوا۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق ایک دن میں 100 انڈیکس میں 1.4 فیصد کمی ہوئی۔ شئیرز کی قیمت کم ہونے سے سرمایہ کاروں کے 80 ارب روپے ڈوب گئے۔ کاروبار کے آغاز پرپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہفتے کے دوسرے دن بھی مندی کا رجحان رہا۔ کاروبار کے ا?غاز میں 100 انڈیکس میں 170پوائنٹس کمی سے انڈیکس 35ہزار کی نفسیاتی حد کھو بیٹھا اورکرنٹ انڈیکس 34ہزار 991 پوائنٹس پر چلا گیا۔تاہم دن کو لگ بھگ گیارہ بجے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100انڈکس 136عشاریہ 29پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 35ہزار 32پوائنٹس پر ٹریڈ کرتارہا۔واضح رہے گزشتہ روزپاکستان اسٹاک ایکسچینج کاروبارمنفی رجحان کے ساتھ بند ہوا۔ کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 404 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔100 انڈیکس 35ہزار 168 کی سطح پر بند ہوا۔ ایک دن میں 100 انڈیکس میں 1.15 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ روز کاروباری ہفتے کا آغاز معمولی مثبت رجحان سے ہوا۔ کاروبار کے ا?غاز پر 100 انڈیکس 51عشاریہ 95پوائنٹس اضافیکے بعد کرنٹ انڈیکس 35 ہزار 521 پوائنٹس کی سطح پر تھا۔مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز شئیرز کی قیمت کم ہونے سے سرمایہ کاروں کو65 ارب روپے کا نقصان ہوا۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتیاسٹاک ایکسچینج میں صورتحال مستحکم رہی۔ بجٹ سیقبل مارکیٹ میں ایک روزمعمولی گراوٹ ہوئی اورانڈیکس 34 ہزارکی سطح پرپہنچا لیکن ریکوری ہوگئی اورہفتیکا اختتام 35572 پوائنٹس پرہوا۔