سٹیزن پورٹل

عوامی عہدوں پر بیٹھےافراد تک پہنچنے کے لیے کسی سفارش کی ضرورت نہیں، وزیراعظم

اسلام آباد (صباح نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سٹیزن پورٹل پر 8 لاکھ میں سے 6 لاکھ 80 ہزار شکایات حل ہوچکی ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عوامی عہدوں پر بیٹھے افراد تک پہنچنے کے لیے کسی سفارش کی ضرورت نہیں، 8 ماہ کے دوران 10 لاکھ افراد کا رجسٹریشن کرانا اس نظام کی افادیت پر اعتماد کا اظہار ہے، یہ عوامی طاقت کی سچی ترجمانی اور نیا پاکستان ہے۔