لاہور(صباح نیوز) امسال حج پر جانے والوں کو ویکسین اور پرواز شیڈول آئندہ ہفتہ جاری کئے جانے کا امکان. تمام خوش نصیبوں کو میسج ، لیٹر ،بنکوں اور وزرات مذہبی امور کی ویب سائٹ سے بھی معلومات فراہم کی جائیں گی.
پہلی سرکاری سیکم حج فلائیٹ 4 جولائی کو سعودی عرب روانہ ہوگی. تفصیلات کے مطابق وزرات مذہبی امور آئندہ ہفتہ میں امسال حج پر جانے والوں کا فلائیٹ شیڈول اور ویکسین کی معلومات اگلے چند روز تک جاری کردے گی تمام شیڈول تیار کرلیں گئے ہیں منظوری کے آخری مرحلہ میں ہے تمام خوش نصیبوں کو بذریعہ میسج، لیٹر، ویب سائٹ ،بنکوںاور ہیلپ لائن 042111725425 کے زریعے معلومات فراہم کی جائیں گی۔