غیر ملکی

غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ کیلئے مناسب و سازگار ماحول ازحد ضروری ہے‘زاہد بخاری

لاہور(لاہور نامہ) پاکستان انٹرپرنیورزفورم کے سیکرٹری اطلاعات زاہد بخاری نے غیر ملکی سرمایہ کاری میں49فیصد کمی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 11ماہ کے دوران براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) میں تیزی سے ہوتی ہوئی کمی کے باعث 49فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے صنعتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

زاہد بخاری نے کہا کہ انہوںنے کہا کہ بیرونی سرمایہ کاری کم ہونے کا رجحان موجود ہ نئی حکومت کے اقتدار میں آنے سے مسلسل جاری ہے ۔جولائی سے مئی کے دوران کل ایف ڈی آئی ایک ارب60کروڑ 60لاکھ ڈالر ہوگئی جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے دوران3ارب 16کروڑ 10لاکھ ڈالر تھی انہوںنے کہا کہ حکومت کے سخت اقدامات سے بیرونی سرمایہ کاری میں کمی ہوئی ہے غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ کیلئے مناسب و ساز گار ماحول ازحد ضروری ہے ۔غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان کے اندر نئی صنعتوں کے قیام اور سرمایہ کاری کی ترغیب دینے کیلئے صنعتی مقاصد کیلئے گیس و بجلی کی قیمتوں میں کمی اورنئی انڈسٹریل زون میں اراضی کی فراہمی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو مراعات دینے سی ہی غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھے گی۔غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ کیلئے حکومت کو مثبت اقدامات اٹھانا ہونگی اسی طرح ملک ترقی و خوشحالی کی راہوںپر گامزن ہوگا۔