گرینائٹ

ماربل،گرینائٹ کی صنعت کو مراعات،ٹیکسوں میں کمی سے ملکی برآمدات میں اضافہ ہوگا ‘خادم حسین

لاہور(لاہور نامہ ) پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن خادم حسین نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا میں ماربل اور گرینائیٹ کے ذخائر رکھنے والا چھٹہ بڑا ملک ہے ہمارے ملک کے مختلف حصول میں ان قیمتی پتھروں کے تقریبا297ارب ٹن کے ذخائر پائے جاتے ہیں۔

جن کا زیادہ تر حصہ خیبر پختونخواہ اور بلوچستان میں موجود ہے ان خیالات کااظہار انہوںنے فیروز پور بورڈ کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے کہاکہ ماربل،گرینائٹ کی صنعت کو مراعات،ٹیکسوں میں کمی سے ملکی برآمدات اور حکومتی خزانہ میں اضافہ ہوگاماربل کی صنعت و تجارت سے لاکھوں لوگ وابستہ ہیں تاہم حکومت کے عدم تعاون اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے، لوڈشیڈنگ اور مختلف ٹیکسوں کے علاوہ ڈالر کی قیمت میں اضافے کی وجہ سے ماربل سیل مارکیٹ میں خطرناک حد تک کم ہوتی جارہا ہے تو دوسری طرف کچھ لوگ اس صنعت کو برباد کرنے پر تلے ہوئے ہیں اس کی تازہ ترین مثال حکومت کی جانب سے بڑی گاڑیوں کے لئے وزن کی مقرہ حد (پہلے سے مقررکردہ حد یعنی32ٹن سے بھی10ٹن) کم کردیا گیا ہے اور اب بڑی گاڑیاں صرف22ٹن وزن ہی لوڈ کرسکیں گے جس سے ٹرانسپورٹ خرچہ 100فیصد بڑھ جائے گا اور مارکیٹ میں ماربل کا ریٹ چائنہ ٹائل سے بڑھ جائے گا جس سے چائنہ ٹائل کا کاروبار کرنے والے بڑھ مگر مچھوں کو ماہانہ اربوں روپے کا فائدہ جبکہ ماربل صنعت و تجارت سے وابستہ لاکھوں لوگ بے روزگار ہوجائیں گے۔خادم حسین نے حکومت کے اس ظالمانہ فیصلے کی بھر پور مخالفت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ ماربل صنعت سے وابستہ لاکھوں لوگوں کو بے روزگاری سے بچائے اور اس سازش میں شامل لوگوں کو بے نقاب کیا جائے ۔