حسن جعفری

لاہور، گاڑی کی ٹکرسے فوٹوگرافرنہرمیں گرکرجاں بحق

لاہور(صباح نیوز) لاہور میں مغل پورہ کے قریب گاڑی کی ٹکر سے سینئر فوٹوگرافر حسن جعفری نہر میں گر کر جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو کے مطابق لاہور میں کینال روڈ پر جاں بحق ہونے والے مقامی اخبار کے سینئر فوٹو گرافر حسن جعفری اپنی موٹر سائیکل پر گھر جا رہے تھے کہ مغل پورہ کے قریب ایک تیز رفتار کار نے انہیں ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں وہ نہر میں جا گرے۔

اطلاع ملنے پر ریسکیو کا عملہ موقع پر پہنچ گیا جس نے 4 گھنٹے کے آپریشن کے بعد فوٹو گرافر حسن جعفری کی لاش کو نہر سے نکالا۔پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ فوٹو گرافر حسن جعفری کی لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا ۔