لاہور( این این آئی) معروف فوک گلوکار عطاءاللہ عیسیٰ خیلوی نے کہا ہے کہ میری کامیابی مسلسل محنت کا ثمر ہے اور اس میں اپنی کامیابی میں لاہور کے کردارکو کبھی بھی فراموش نہیں کر سکتا،جب میںنے گائیگی شروع کی تو گھر الوں نے نہ صرف سخت مخالفت کی بلکہ گھر سے بھی نکال دیا گیا ۔
ایک انٹر ویو میں عطاءاللہ عیسیٰ خیلوی نے کہا کہ مجھے داتا کی نگری میں پناہ ملی اور میں نے مختلف ملازمتیں کیں۔میں نے لاہور سے ہی اپنے کیرئیر کاآغاز کیا اور پھر دیکھتے ہی دیکھے شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گیا ۔ انہوں نے کہا کہ میں دنیا میں جہاں بھی جاﺅں لاہور کو اپنے دل و دماغ سے نہیںنکال سکتا۔انہو ں نے کہا کہ مشکل وقت میں کام آنے والے دوست کبھی نہیں بھولتے اور جب تمام دوست ملتے ہیں توماضی کی خوشگوار یادوں میں کھو جاتے ہیں ۔عطاءاللہ عیسیٰ خیلوی نے کہا کہ خدا کا شکر ہے کہ میرا ماضی بھی اچھا تھا اورحال بھی اچھا ہے اور دعا ہے کہ میرے مستقبل بھی اچھا ہو۔