ملک و قوم

حکومت کو گرانے کےلئے اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد ملک و قوم کے مفاد میں نہیں‘ سعدیہ سہیل رانا

لاہور(این این آئی) پنجاب اسمبلی کی سٹینڈنگ کمیٹی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کی چیئرپرسن سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ حکومت کو گرانے کے لئے اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد ملک و قوم کے مفاد میں نہیں، اپوزیشن کا حکومت گرانے کا خواب کبھی شرمندہِ تعبیر نہیں ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی پر ردِ عمل دیتے ہوئے کیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت مضبوط جماعتوں پر کھڑی ہے جس کو پاکستان کے عوام کی بھرپور حمایت حاصل ہے کرپٹ لوگوں کا اتحاد اس بات کا ثبوت ہے کہ انہیں اپنی کرپشن سے بچائی ہوئی دولت کی فکر ہے اور وہ اپنے بڑوں کو احتساب سے بچانا چاہتے ہیں لیکن تحریک انصاف کی حکومت بلا امتیاز احتساب کے لئے پُر عزم ہے اور کسی کو کرپشن اور لوٹ مار کے پیسے کو ہضم نہیںکرنے دے گی۔